ایشین گیمز: پاکستان آج ہاکی کا سیمی فائنل کھیلے گا

ایشین گیمز: پاکستان آج ہاکی کا سیمی فائنل کھیلے گا | urduhumnews.wpengine.com

جکارتہ: انڈونیشیا میں جاری 18ویں ایشین گیمز میں اب تک ناقابل شکست قومی ہاکی ٹیم کا مقابلہ سیمی فائنل میں آج جاپان سے ہو گا۔

بدھ کے روز کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا تھا۔

ایشین گیمز کے اب تک ہونے والے ہاکی مقابلوں میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ پول میچز میں حریف ٹیموں کے خلاف 45 گول اسکور کیے ہیں۔ اب تک ملایشیا پاکستان کے خلاف ایک گول اسکور کرنے والی واحد ٹیم ہے۔

پاکستان نے اپنے پہلے دو میچوں میں تھائی لینڈ اور عمان کو دس، دس گول سے شکست دی تھی، ایونٹ کے تیسرے میچ میں قازقستان کو 0-16 سے اور چوتھے پول میچ میں ملائیشیا کو 1-4 سے ہرایا تھا۔

قومی ٹیم گروپ اے میں 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے اور روایتی حریف بھارت گروپ بی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں کا دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ ہاکی مقابلوں کا فائنل یکم ستمبر کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں