ضمنی انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع


اسلام آباد: 14 اکتوبر کو ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی آج 28 اگست سے شروع ہوگی۔ کاغذات نامزدگی ضلعی سطح پرتعینات کیے گئے ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کرائے جا سکیں گے۔

عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات 28 سے 30 اگست تک وصول کیے جائیں گے اور جانچ پڑتال کا عمل چارستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خلاف اپیلیں آٹھ ستمبر تک دائر کی جا سکیں گی جب کہ اپیلوں پر فیصلے 13 ستمبر تک کیے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی ہے اور حتمی فہرست بھی 15 ستمبر کو ہی آویزاں کی جائے گئی جب کہ 16 ستمبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے گیارہ اورصوبائی اسمبلی کی 26 نشتوں پر انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں