سی پی ایل: جمیکا نے سینٹ لوسیا کو پچھاڑ دیا

سی پی ایل: جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا کو 21 رنز سے ہرادیا | urduhumnews.wpengine.com

گیانا: کیریبئین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کے 17 ویں میچ میں جمیکا تلاواز نے عمدہ ہدف کی بدولت سینٹ لوسیا کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

جمیکا تلاواز کے کپتان آندرے رسل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

گلین فلپس نے شاندار باؤنڈری شاٹ سے اننگ کا افتتاح کیا اور آٹھ گیندوں پر17 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ جمیکا تلاواز کی جانب سے رومین پوویل 64، جانسن چارلس 34، کینرلیوائس 33 اور ڈیوس میلر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے دفاع میں سینٹ لوسیا کا آغاز اچھا نہیں رہا اور انہیں پہلے ہی اوور میں ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈیوڈ وارنر 26 گیندوں پر 42 رنز اور کیورن پولارڈ 26 گیندوں پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سینٹ لوسیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز ہی بنا سکی۔

جمیکا تلاواز کے کھلاڑی رومین پوویل 64 رنز بنا کر مین آف میچ قرار پائے، پاکستانی بالر عماد وسیم نے سینٹ لوسیا کے خلاف نپی تلی بالنگ کی اور کفایتی انداز اپناتے ہوئے ایک وکٹ بھی حاصل کی۔


متعلقہ خبریں