گجر خان:حادثے میں خاندان کے پانچ افرادجاں بحق


گجر خان: تحصیل گجرخان میں مرید پھاٹک کےقریب گاڑی حفاظتی دیوارسےٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں میاں، بیوی اورتین بیٹیاں جاں بحق ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عمران 35، 25 سالہ عظمت اور بچیاں  شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سنبل،  حبیبہ، علیشہ، طیبہ اور جویریہ شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال گجر خان منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ میں داخل کردیا گیا ہے۔

جائے وقوع پر موجود پولیس حادثے کی تفتیش کررہی ہے اور ثبوت و شواہد اکھٹے کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں