اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، کابینہ میں 15 وفاقی وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزرا پیر کی صبح ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
Prime Minister Imran Khan has approved twenty member cabinet, the cabinet comprises on fifteen federal ministers and five advisers, The ministers shall take oath on Monday morning at President’s House
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 18, 2018
فواد چوہدری کے ٹویٹ کے مطابق سینیٹر فروغ نسیم کو قانون اور انصاف کی وزارت دی جا رہی ہے، شیریں مزاری کو وزارت انسانی حقوق، فواد احمد کو اطلاعات و نشریات، اسد عمر خزانہ، شیخ رشید احمد کو ریلوے، پرویز خٹک کو دفاع اور نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور سونپی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ غلام سرور خان کو پیٹرولیم، طارق بشیر چیمہ کو ریاستی اور سرحدی امور، زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار، عامر محمود کیانی کو صحت، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شفقت محمود کو وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطہ اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان سونپے جائیں گے۔
Name of ministers and portfolios pic.twitter.com/txlLJ2UZZP
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 18, 2018
نئی وفاقی کابینہ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے 2 وزرا شامل کیے گئے ہیں جبکہ ق لیگ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور عوامی مسلم لیگ کے حصے میں ایک ایک وزارت آئی ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کو کوئی وزارت نہیں دی گئی۔
وفاقی کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل کیے گئے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹرعشرت حسین مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ہوں گے جبکہ امین اسلم کو مشیرماحولیاتی تبدیلی، محمد شہزاد ارباب کو مشیراسٹیبلشمنٹ ڈویژن، عبدالرزاق داؤد کو مشیر تجارت و ٹیکسٹائل اور ظہیر الدین بابر کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے۔