عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی بیوروکریسی میں تبدیلی



اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد بیوروکریسی میں پہلی تبدیلی کرتے ہوئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سہیل عامر نگران وزیرا اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے ساتھ پرنسپل سیکٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری گریڈ 21 کے محمد اعظم ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں سہیل عامر کو اسٹپبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ ملنے سے قبل بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں