زرداری اور بلاول کے حلف کے موقع پر بختاور جذباتی

زرداری اور بلاول کے حلف کے موقع پر بختاور جذباتی

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے والد آصف علی زرداری اور بھائی بلاول بھٹو زرداری کے حلف اٹھانے کے موقع پر بختاور بھٹو جذباتی  ہو گئیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے لمحات میں انہیں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو بہت یاد آئیں، بلاول بھٹو تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل ہوئے ہیں، انہوں نے پہلی بار حلف اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جب ان کے والد اور بھائی نے حلف اٹھایا تو اس سے زیادہ  فخر کا موقع اور نہیں ہو سکتا، خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانے  پر انہیں فخر ہے، اس موقع پر انہوں نے جئے بھٹو اوراگلی باری پھر زرداری کا نعرہ لگایا۔

پیر کے روز قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کے حلف لینے کے دوران آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو گیلری میں موجود رہیں، بلاول بھٹو زرداری نے جب اسمبلی رجسٹر پر دستخط کیے تو ایوان میں جئے بھٹو کے نعرے بھی بلند ہوئے۔


متعلقہ خبریں