ن لیگی کارکن کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کونسلر ہلاک

پی ڈی ایم: گوجرانوالہ میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں افضل فوجی نامی کونسلر ہلاک جب کہ دیگر سات افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق گوجرانوالہ تھانہ کھیالی میں مقتول کونسلر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں  قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں والد محمود بٹ اور بیٹے احمد بٹ سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ دیگر چار نامعلوم افراد بھی ابتدائی رپورٹ (ایف آئی آر) میں شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم احمد بٹ سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں