لاہور: نماز جنازہ پر فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

فوٹو فائل


لاہور: تھانہ برکی کے علاقے پھلروان میں نماز جنازہ سے قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جنازے کے شرکا میں بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب علاقے کے لوگ ان پانچ افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اکٹھے ہوئے تھے جنہیں گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ پر قتل کر دیا گیا تھا، مقتولین میں تین سگے بھائی تھے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنازہ گاہ میں فائرنگ قاتلوں کے بجائے مشتعل لواحقین نے کی ہے لیکن عینی شاہدین کے بیانات اس کے برعکس ہیں۔

لاٹھی گروپ اور شاتر گروپ کے درمیان ایک دہائی قبل زمین کے تنازع  پرشروع ہونے والی دشمنی کئی ماؤں کی گود اجاڑ چکی ہے، منگل کے روز لاٹھی گروپ نے گھات لگا کر فائرنگ کی اور شاتر گروپ کے دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا۔

مقتولین کے لواحقین نے پہلے مال روڈ پر احتجاج کیا اور پھر واپس جا کر قاتلوں کے گھر جلا دیے، پولیس یہ سب تماشا خاموشی سے دیکھتی رہی جبکہ اس دوران آگ بجھانے کے لیے ریسکیو کی ٹیموں کو بھی گاؤں میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔


متعلقہ خبریں