عمران خان بغیر پروٹوکول پشاور کی سڑکوں پر

عمران خان بنا پروٹوکول کے پشاور کی سٹرکوں پر |HUMNEWS.PK

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بغیر کسی پروٹوکول پشاور کی سڑکوں پر نکل پڑے اور مختلف جگہوں پر گھومتے رہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان بنی گالہ سے بھی پروٹوکول کے بغیر ہی پشاور روانہ ہوئے تھے، انہوں نے پروٹوکول پر شدید اظہار ناپسندیدگی بھی کیا۔

’ہم نیوز‘ کے مطابق عمران خان ناصرف پشاور شہر بلکہ نیب کے دفتر میں حاضری کے بعد واپسی پر بھی کسی پروٹوکول کے ساتھ  نہیں تھے اور نہ ہی ان کے لیے کوئی سڑک بلاک کی گئی تھی، دوران سفر عمران خان گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر تھے  جبکہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ان کی گاڑی چلا  رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق پیر کے روز عمران خان نے پروٹوکول پر شدید اظہارناپسندیدگی کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف نے متعلقہ اداروں کو عمران خان کے اظہار ناراضی سے آگاہ  کر دیا تھا اور پارٹی کو صرف ضروری سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، اسی لیے پشاور کے دورے کے موقع  پر بھی عمران خان کے ساتھ  کوئی سیکیورٹی نہیں تھی۔


متعلقہ خبریں