فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جہلم میں پاکستان آرمی رائفلز ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت پیشہ ور فوجی کی بنیادی تربیت کا اہم جزو ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 46ویں پاکستان آرمی رائفلز ایسوسی ایشن (PARA) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکسمین شپ یونٹ (AMU) جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جبکہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف مہمان اعزاز تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شوٹنگ کے اس بڑے مقابلے کا انعقاد 7 اکتوبر سے 11 نومبر 2026 تک کیا گیا، جس میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، سول آرمڈ فورسز اور شہریوں سمیت 1500 سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ مختلف کیٹیگریز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور رنر اپس میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔
مقابلوں میں سندھ اور پنجاب رینجرز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور شہری شوٹرز کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان آرمی نے انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی
آئی ایس پی آر کے مطابق چوتھی انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ کی فاتح ٹرافی پاکستان آرمی نے اپنے نام کر لی جبکہ پاکستان آرمی کے آرمی مارکسمین شپ یونٹ نے وزیراعظم اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ جیت لیا۔
شوٹنگ کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ”دی ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی“ (ڈولی کپ) پنجاب رجمنٹ کے حوالدار فضل الرحمان کو دیا گیا۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ اور انفنٹری اسکواڈ میچ میں بھی کامیابی حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شوٹرز کو بہترین نشانہ بازی، مہارت اور درستگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
#ISPR Press Release
Closing Ceremony of 46th Pakistan Army Rifle Association (PARA) Central Meet was held at Army Marksmanship Unit (AMU), Jhelum.
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces (COAS & CDF) graced the occasion as Chief Guest. The mega shooting event was conducted from 7 October to 11 November 2026.
Admiral Naveed Ashraf, NI, NI (M), T Bt, Chief of the Naval Staff (CNS) attended the ceremony as Guest of Honour and also awarded trophies and medals to the award winners and runners up along with COAS & CDF in various categories.
Over 1500 Firers from Army, Navy, Air Force, Civil Armed Forces including Rangers (Sindh & Punjab), Gilgit Baltistan (GB) Scouts and teams ex Punjab, Khyber Pakhtunkhwa, Balochistan, Federal Rifle Association and civilians participated in the competition.
In the 4th Inter Services Combat Shooting Championship, Pakistan Army won the championship trophy. Pakistan Army’s Army Marksmanship Unit won the Prime Minister ‘Skills at Arms’ Big Bore National Challenge Match.
The highest military shooting honuor, ‘The Master at Arms’ Trophy (Doli Cup) was awarded to Havildar Fazal Rehman of Punjab Regiment. Punjab Regiment who also secured victories in the Unit Firing Proficiency Match and Infantry Squad Match.
Interacting with the participants, the Field Marshal lauded the firers for their exceptional marksmanship and precision. Achieving Shooting proficiency is a hallmark of a professional soldier, he emphasised that mastery of small arms must remain a core component of basic military training.
Earlier, on arrival, COAS & CDF was received by Inspector General Training & Evaluation (IG T&E) and Commander Rawalpindi Corps.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 11, 2026
انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا ایک پیشہ ور فوجی کی نمایاں خصوصیت ہے اور چھوٹے ہتھیاروں پر مکمل عبور بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ رہنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔
46ویں پاکستان آرمی رائفلز ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ میں مختلف اداروں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے شوٹرز کی شرکت نے قومی سطح پر شوٹنگ کے مقابلوں میں نمایاں دلچسپی اور پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کو اجاگر کیا۔



