پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی چودھری جاوید کوثر کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔
جاوید کوثر 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی نشست پر گوجر خان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
جاوید کوثر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے پولیس کی خصوصی ٹیم نے تحویل میں لیا۔ انہیں دھمیال، نصیر آباد اور ٹیکسلا میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ایم پی اے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کے سلسلے میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے لیے آئے تھے۔



