وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق یوم اقبال پر تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
یومِ اقبال پر تمام مالیاتی ادارے اور بینک بھی بند رہیں گے، جس کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے۔
#SBP will remain closed on Monday, November 9, 2026 being public holiday on the occasion of ‘Allama Iqbal Day’ as declared by the Government of Pakistan.
https://t.co/76xPbEQVYS https://t.co/OSC65qZUXq— SBP (@StateBank_Pak) November 4, 2026
9 نومبر کو چھٹی کے فیصلے کے نتیجے میں تمام دفاتر، بینکوں اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو 7 سے 9 نومبر (ہفتہ، اتوار ، پیر) تک متواتر 3 چھٹیاں ملیں گی۔
منگل 10 نومبر سے تمام سرکاری اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔
