ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرے گا۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جسے ٹرمپ کی پالیسیوں، خصوصاً ایران کے خلاف جنگ پر امریکی عوام کے عدم اطمینان کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
انتخابی نتائج اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکی عوام جنگ، اس کے بڑھتے ہوئے معاشی اثرات اور انتظامیہ کے فیصلوں سے ناخوش ہیں۔ یہ شکست ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بڑا سیاسی دھچکا ہے اور اس حقیقت کی یاد دہانی بھی کہ طاقت، دھمکی اور جارحیت کے ذریعے کسی قوم کو جھکانے کی کوشش بالآخر اپنے لیے بھی شکست اور نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی حکومت نے لالچ اور تکبر کے زیرِ اثر، اور ایک دھوکے باز حکومت کے مفادات کی خاطر اپنے ملک کو ایران کے خلاف غیر قانونی اور ہولناک جنگ میں جھونک دیا۔
“Pride comes before a fall.” Driven by greed & hubris, and acting in the service of a deceitful regime, you dragged your country into an unlawful and atrocious war against Iran. Your calculations failed, your assumptions collapsed, and your strategic misjudgments became painfully evident – all because you fundamentally misunderstood Iran and, more importantly, the resilience, determination, and national pride of the Iranian nation.
The American people have now sent you a clear message. Yet, if you continue to disregard reality, dismiss the lessons of history, and persist in this dangerous course, the consequences of this grave miscalculation will extend far beyond what you have already witnessed.
So repeat these words until their meaning becomes impossible to ignore. Hear them until you finally understand the reality behind them:
Attacking Iran does not bring victory. It only results in defeat. Iran is not a nation that can be understood through arrogance, intimidated through threats, or brought to its knees through aggression.
Today is 13th Aban…
— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) November 4, 2026
انہوں نے کہا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے، مفروضے دھڑام سے زمین بوس ہو گئے اور آپ کی تزویراتی غلطیاں عیاں ہو گئیں۔ یہ سب اس لیے ہوا کہ آپ نے ایران کو بنیادی طور پر غلط سمجھا اور اس سے بھی بڑھ کر ایرانی قوم کی ثابت قدمی، عزم اور قومی فخر کو سمجھنے میں ناکام رہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے انتخابی نتائج کے ذریعے اپنے حکام کو واضح پیغام دے دیا ہے، اگر امریکی حکومت حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی خطرناک پالیسی پر قائم رہی تو اس کی غلطیوں کے نتائج ماضی کے تمام تجربات سے زیادہ سنگین ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایسی قوم نہیں جسے تکبر اور دھمکیوں سے مرعوب یا جارحیت کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا سکے۔
خیال رہے گزشتہ روز وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں ایران جنگ کی وجہ سے شکست ہوئی۔
اس کے علاوہ امریکی نائب صدر ڈی جے وینس نے بھی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن کی شکست کی وجہ ایران جنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ایران جنگ جاری رکھنے کے بدلے اگلے 6 برس کے لیے سینیٹ کا کنٹرول کھونا قابل قبول ہے تو اسے اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہیے۔



