امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکا ہے۔
سی بی ایس نیوز کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا گیا ہے تاہم واشنگٹن اب تہران سے طویل مدتی اور قابل تصدیق ضمانت چاہتا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنا جوہری پروگرام بحال نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ ایران آئندہ برسوں میں دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت بحال کرنے کی کوشش نہ کرے۔
Vice President JD Vance told @TonyDokoupil that the U.S. has “won decisively” in Iran by destroying the country’s nuclear program, but said the war must continue to ensure Iran does not rebuild its nuclear capabilities and to prevent a global energy crisis.
“I will be the first to tell you gas prices are too high,” Vance said. “They would be three times as high if it weren’t for the United States Navy keeping oil and gas moving outta the Strait of Hormuz.”
— CBS News (@CBSNews) October 18, 2026
’ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنا ضروری ہے‘
ایک سوال کے جواب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو دوبارہ جوہری صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے اور عالمی توانائی بحران سے بچنے کے لیے جنگ جاری رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، لیکن اگر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی ترسیل جاری رکھنے کو یقینی نہ بناتی تو قیمتیں موجودہ سطح سے تین گنا زیادہ ہوسکتی تھیں۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کی جوہری صلاحیتوں کو دوبارہ بحال ہونے سے روکنا چاہتا ہے۔ اور جنگ جاری رکھنے کا ایک مقصد عالمی توانائی کی فراہمی کو متاثر ہونے سے بچانا بھی ہے۔



