وزارتِ اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی جانب سے پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائیاں کرنے اور اس ضمن میں پاکستان کی مبینہ منظوری سے متعلق امریکی اکاؤنٹ کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات نے ایکس پر اپنے فیکٹ چیک بیان میں کہا کہ شمالی امریکا میں قائم ایک اکاؤنٹ سے امریکی بحریہ سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا پھیلایا گیا، جھوٹا دعویٰ پھیلانا انتشار پیدا کرنے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے۔ جس سے عوام میں غلط فہمیاں اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
◼️ Fabricated propaganda by a North America based account and questingly proliferated further, that the US Navy is somehow operating from Pakistani territory against Iran, with alleged Pakistani approval, is baseless and part of wider agenda of sowing confusion, misperceptions and chaos.
◼️ Such social media posts actually deserve no attention by any serious minded observer and need to be categorised and treated as propaganda only.
𝐓𝐫𝐮𝐭𝐡 𝐏𝐫𝐞𝐯𝐚𝐢𝐥𝐬 𝐨𝐯𝐞𝐫 𝐅𝐚𝐥𝐬𝐞𝐡𝐨𝐨𝐝
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 17, 2026
وزارت اطلاعات و نشریات نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے اس نوعیت کے دعووں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایسی پوسٹس کسی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں ہیں۔
وزارت کے مطابق اس نوعیت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سنجیدہ معلومات کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے، بلکہ انہیں پروپیگنڈا سمجھتے ہوئے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔


