مسلسل 3 دن مہنگا ہونے کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
پچھلے 3 کاروباری دنوں کے دوران ایک تولہ سونا 7600 روپے مہنگا ہوا تھا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزآج فی تولہ سونا2100 روپے سستا ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 39ہزار936روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10گرام سونا 1800روپے کمی سے3لاکھ 77ہزار174روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

