عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقےعیدک میں آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک کردئیے گئے، سکیورٹی فورسزنےفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بھرپور تعاقب کیا اس دوران ان کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری pic.twitter.com/Uk8qdKME2o
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 2, 2026
صدرمملکت کا سکیورٹی فورسزکوخراج تحسین
صدرمملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں 7خوارج کی ہلاکت پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے فتنہ الخوارج کےخلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔
صدر مملکت نے آپریشن میں 7 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
صدر مملکت کا فتنہ…
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 2, 2026
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کےتحت دہشتگردی کےخاتمےکیلئےسکیورٹی فورسزکی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف منظم کارروائیاں فورسزکی مہارت اورقومی عزم کی عکاس
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی عیدک میں7خوارج کی ہلاکت پرفورسزکوخراج تحسین پیش کیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف منظم کارروائیاں فورسزکی مہارت اورقومی عزم کی عکاس ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی ملکی امن وسلامتی کی ضامن ہے،دہشتگردوں کےناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے قوم فورسزکےشانہ بشانہ کھڑی ہے،تمام دہشتگردعناصر کےخاتمے تک سیکیورٹی فورسزکی بھرپورکارروائیاں جاری رہیں گی۔
سکیورٹی فورسزکے بہادرسپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے خوارجیوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

