اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا افغان طالبان کا سفید جھوٹ ہے۔
وزارت اطلاعات نے افغان طالبان رجیم کے وزیر سرحدات کی جانب سے نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
وزارت اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا افغان طالبان کا سفید جھوٹ ہے۔ اور بے بنیاد الزامات کا مقصد افغانستان میں اندرونی بغاوت، ظلم اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے۔
حکام نے کہا کہ افغان طالبان کی موجودہ حکومت غیر نمائندہ ہے اور افغان عوام پر بزور طاقت مسلط کی گئی ہے۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
◼️ The latest allegations by so called Minister for Borders and other mouthpieces of the Taliban regime seeking to attribute the fighting in Nuristan to Pakistan are self rhetorical… pic.twitter.com/S4z5EYre5K
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) September 30, 2026
وزارت اطلاعات نے افغان حکومت کے بیانات کو اپنی اندرونی ناکامیوں اور مایوسی کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند افغان رہنما پیسوں کے لالچ میں ہندوتوا کے عزائم کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
حکام نے کہا کہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی پالیسی افغان طالبان کو خود تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، جبکہ افغان طالبان کا کرائے کے ایجنٹوں والا طرزعمل افغانستان کو تباہی کی راہ پر لے جا رہا ہے۔



