پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز 434 رنز ڈیکلیئر کر دی ہے جس کے جواب میں سری لنکن بیٹنگ لائن آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی ہے اور پہلی اننگز کے آغاز میں محض 12 رنز پر سری لنکا کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا تھا۔ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 67.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔
Mohammad Abbas makes an early impact, dismissing Pasindu Sooriyabandara for a duck!
#PAKvSL | #CricketKaJashan https://t.co/9fltELLtfA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2026
پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے 57 رنز جبکہ غازی غوری نے 7 رنز کے ساتھ آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ پاکستان کا اسکور جب 349 رنز ہوا تو غازی غوری مدوشنکا کی گیند پر سوریابندارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 72 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔
پاکستان کے 393 کے اسکور پر سعود شکیل بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور 199 گیندوں پر 93 رنز بنا کر اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
عرفات منہاس نے بھی شاندار کرکٹ کھیلی اور 72 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ وہ مدوشانکا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 434 ہوچکا تھا۔ پاکستان کے اگلے بیٹر رضا اللہ بے پاکستان کے مجموعی اسکور 434 پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور کمارا کی گیند پر اسیتھا فرنینڈو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے ثاقب خان 5 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
پہلے دن کا کھیل
راولپنڈی میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اذان اویس طیب عارف نے کیا، اذان اویس 30 رنز بنا کر رتنا نائیکے کا شکار بنے، جب ٹیم کا مجموعی اسکور 86 رنز تھا۔
قومی ٹیم کی دوسری وکٹ محض 4 رنز بعد 90 رنز پر گری جب طیب عارف نے 51 گیندوں پر 57 رنز بنا کر فرنینڈو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں اپنی جارحانہ اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا۔
2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد طحٰہ اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 69 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ تاہم 159 رنز کے مجموعے پرکپتان بابر اعظم 58 گیندوں پر 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد 227 رنز کے مجموعے پر محمد طحٰہ 105 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
Debutants Tayyab Arif and Mohammad Taha score half-centuries on opening day against Sri Lanka
Read more ➡️ https://t.co/BC5BmfPpCk
#PAKvSL | #CricketKaJashan https://t.co/0bTfaR1f7G
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 9, 2026
سلمان علی آغا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 16 رنز بنا کر فرنینڈو کا شکار بن گئے، جب ٹیم کا اسکور 253 رنز تھا۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلشان مدوشنکا، ملان رتھنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 67.2 اوور ہوئے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل ختم کرنا پڑا۔
پاکستانی اسکواڈ میں محمد طیب عارف، محمد طٰحہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، عرفات منہاس، رضا اللہ اور محمد عباس شامل ہیں۔
