راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات یوم شہدا پولیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔
COAS hails Police on Police Martyrs Day.
“Police has rendered great sacrifices in war against terrorism. Salute to martyrs the real heroes. While all security forces fight terrorists, Police has greater role in defeating terrorism.We stand with our Police in national effort”COAS.— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 4, 2018
انہوں نے کہا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے شہدا اصل ہیرو ہیں، ہم پولیس کی قومی خدمات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پولیس کے اس کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اس ادارے نے ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ادا کیا ہے۔
اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اپنے پیغامات میں پولیس کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔