محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بالائی علاقو ں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آج 20 ستمبر 2026 کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، کوہستان، مانسہرہ، سوات اور دیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں استور، داریل، دیامر اور تانگیر جبکہ آزاد کشمیر میں نیلم کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ موجودہ موسمی صورتحال کے تحت بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ موجود ہے جبکہ بلوچستان کے مغربی حصے میں موسمی کم دباؤ برقرار ہے۔
24 ستمبر سے نیا موسمی نظام متوقع
24 ستمبر کو گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
25 ستمبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
Weekly Weather Outlook September (19 – 25), 2026.#PMD #weatherupdate #Rain #hotweather #Islamabad #punjab #Sindh #Balochistan #kpk #kashmir #gilgitbaltistan #StaySafe pic.twitter.com/osnrcamkWN
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) September 19, 2026
محکمہ موسمیات کے ہفتہ وار آؤٹ لک کے مطابق 24 ستمبر سے ملک کے بالائی علاقوں کو ایک نیا مغربی ہوائی سلسلہ متاثر کرسکتا ہے، تاہم 20 سے 26 ستمبر کے دوران مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔



