جنگ ستمبر 1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا 61 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کی مسلح افواج نے میجر راجہ عزیز بھٹی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدرمملکت آصف زرداری نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی وطن کی مٹی کے تقدس اور عزم کی روشن مثال ہے، میجر عزیز بھٹی کی شجاعت قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
صدر زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا، شہداء ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں، قوم اپنے بہادر شہداء کے جذبۂ حب الوطنی کو ہمیشہ سلام پیش کرتی رہے گی۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر اور نیول چیف اور پاک فوج نے میجر عزیز بھٹی شہید کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
#ISPR Official Press Release
61st martyrdom anniversary of Major Raja Aziz Bhatti Shaheed, Nishan-e-Haider
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of the Army Staff & Chief of Defence Forces (COAS & CDF) of Pakistan, Admiral Naveed Ashraf, NI, NI (M), T Bt, Chief of the Naval Staff, Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, NI (M), HJ, Chief of the Air Staff, General Syed Aamer Raza, NI (M), S Bt, Commander National Strategic Command on behalf of the Armed Forces of Pakistan, solemnly commemorate the 61st martyrdom anniversary of Major Raja Aziz Bhatti Shaheed, Nishan-e-Haider and pay rich tribute to his exceptional courage, leadership and supreme sacrifice.
During the 1965 War, Major Aziz Bhatti Shaheed defended the Burki sector near Lahore with extraordinary valour, holding his ground against relentless enemy assaults for five days and nights. His resolute leadership and indomitable spirit halted the enemy’s advance and became an enduring symbol of courage, duty and sacrifice. His legacy lives on as an inspiration to the nation and generations of Pakistan’s defenders.
Major Aziz Bhatti Shaheed’s selfless devotion to duty, unwavering courage and supreme sacrifice remain an enduring inspiration for generations. The Armed Forces of Pakistan reaffirm their steadfast resolve to defend the country’s sovereignty and security with the same courage, determination and spirit of sacrifice that he embodied.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) September 11, 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق میجرراجہ عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں برکی سیکٹر لاہور کا بہادری سے دفاع کیا۔ انہوں نے 5 دن اور 5 راتیں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت، قیادت اور لازوال قربانی قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی نے اپنے لہو سے دلیری کی عظیم داستان رقم کی، انہوں نے بی آر بی نہر پر دشمن کی پیش قدمی روک کر اس کا غرور خاک میں ملایا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ 1965ء کی جنگ میں میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر لاہور کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ میجر عزیز بھٹی شہید جیسے جری اور بہادر سپوت قوم کا فخر اور سر کا تاج ہیں۔ ان کی جرات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


