آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا،انہیں 2 سال کے دوران دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔
فاطمہ ثناء نے آئی سی سی کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، انہوں نے بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی طرف اشارہ کیا تھا۔
فاطمہ ثناء نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
یاد رہے فاطمہ ثناء کو پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ اگست 2025 میں آئرلینڈ کیخلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دیا گیا تھا۔
Fatima Sana has been sanctioned following an incident in Pakistan’s Asia Cup contest against India.https://t.co/QfFS6ezNJT
— ICC (@ICC) September 7, 2026
چار یا اس سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹ کے بعد کھلاڑی پر ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے یا دو ٹی ٹوئنٹی کی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
یاد رہے ویمنز ایشیا کپ 2026 میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا جسے بھارت نے باآسانی حاصل کر لیا۔



