مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب کرلیا گیا ہے، وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس یونیورس پاکستان 2026 کی ریکارڈ شدہ تاج پوشی کی تقریب منیلا، فلپائن کے رزَل پارک ہوٹل میں فلمائی گئی، جس کی ویڈیو 18 اور 19 اگست 2026 کو یوٹیوب پر دو حصوں میں جاری کی گئی۔
مس یونیورس پاکستان 2026 کا اعزاز مصباح ارشد کے نام ہوگیا۔ خوبصورتی، اعتماد، وقار اور مقصد کے جذبے کے ساتھ مصباح ارشد اب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
مس یونیورس کا انتخاب کس طرح کیا گیا؟ سابق جج نے راز کھول دیا
مصباح ارشد نومبر میں پورٹو ریکو میں منعقد ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ رواں سال مس یونیورس مقابلے کے حوالے سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ عالمی مقابلہ اپنی ڈائمنڈ اینیورسری یعنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہورہا ہے۔
View this post on Instagram
مس یونیورس پاکستان کا تاج ملنے کے بعد مصباح ارشدنے عالمی مقابلے کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ان کی نمائندگی پاکستان کے لیے ایک نئے باب کا آغاز قرار دی جارہی ہے، جہاں وہ عالمی پلیٹ فارم پر ملک کا تشخص، ثقافت اور خوبصورتی اجاگر کرنے کی کوشش کریں گی۔
مصباح ارشد کی کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گی۔
مس یونیورس دنیا کے معروف حسن کے مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی حسینائیں شرکت کرتی ہیں۔ مقابلے کے دوران امیدواروں کی خوبصورتی کے ساتھ ان کے اعتماد، شخصیت، ذہانت، گفتگو اور مختلف سماجی و فلاحی موضوعات پر مؤقف کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔
مس یونیورس پاکستان روما ریاض کی سیاہ رنگت پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
مصباح ارشدکے لیے مس یونیورس 2026 میں شرکت نہ صرف ایک اعزاز بلکہ پاکستان کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا اہم موقع بھی ہوگی۔ ان کی آمد سے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بننے کی توقع ہے۔
نئی مس یونیورس پاکستان 2026 مسابہ ارشد کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کے لیے عالمی مقابلے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پاکستان کو امید ہے کہ مسابہ ارشد نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے مقابلے میں اعتماد کے ساتھ ملک کی نمائندگی کریں گی۔
عالمی سطح پر مقابلہ ہائے حسن کی کوریج کرنے والی ویب سائیٹ، کینن ڈیلی کے مطابق
مصباح ارشد کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ماضی میں اسلام آباد میں بھی مقیم رہ چکی ہیں، جبکہ ان کی رہائش جرمنی کے شہر میونخ میں بھی رہی ہے۔ وہ جرمنی میں یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
2000 میں پیدا ہونے والی مصباح ارشد نے 2023 میں حسن کے مقابلوں میں نمایاں شناخت بنائی۔ 31 مئی 2023 کو انہیں مس پاکستان ورلڈ 2023 کا تاج پہنایا گیا۔ اسی سال انہوں نے مس اورا پاکستان 2023 کا اعزاز بھی حاصل کیا اور مس اورا انٹرنیشنل 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ستمبر 2023 میں ترکیہ کے شہر انطالیہ کے علاقے کیمر میں ہونے والے مس اورا انٹرنیشنل مقابلے میں انہوں نے 42 دیگر امیدواروں کے ساتھ حصہ لیا، تاہم وہ پوزیشن حاصل نہ کرسکیں۔
پہلی مرتبہ اماراتی نژاد فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل مریم مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی
اکتوبر 2023 میں مصباح ارشد نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے مس انٹرنیشنل 2023 مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس مقابلے میں 69 امیدوار شریک تھے، تاہم وہ فائنل پوزیشن حاصل نہیں کرسکیں۔ انہیں مس انٹرنیشنل پاکستان 2023 کا اعزاز بھی حاصل رہا۔
2024 میں مصباح ارشد نے ایک اور عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 6 جولائی 2024 کو پولینڈ کے شہر نووی سونچ میں منعقد ہونے والے مس سپرا نیشنل 2024 میں انہوں نے 67 دیگر امیدواروں کے ساتھ شرکت کی، تاہم اس مقابلے میں بھی وہ نمایاں پوزیشن حاصل نہ کرسکیں۔ وہ مس سپرا نیشنل پاکستان 2024 بھی رہیں۔
اب 2026 میں مصباح ارشد نے ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ وہ مس یونیورس پاکستان 2026 کے فائنل میں نو دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کامیاب ہوئیں اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مصباح ارشد 24 نومبر 2026 کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جہاں دنیا بھر سے 130 امیدوار شریک ہوں گی۔
مس یونیورس کا انتخاب کس طرح کیا گیا؟ سابق جج نے راز کھول دیا
مصباح ارشد کا سفر پاکستان کے قومی حسن کے مقابلے سے عالمی مقابلوں تک پہنچنے کی ایک نمایاں مثال ہے، اور اب ان کی نظریں مس یونیورس 2026 کے عالمی تاج پر ہیں۔
