لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے کوچنگ کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے آئی سی سی لیول 3 کوالیفائیڈ کوچ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب باضابطہ طور پر آئی سی سی لیول 3 کوالیفائیڈ کوچ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے ان کے سفر کے دوران انہیں بے شمار سبق، یادیں اور مواقع فراہم کیے، اب وہ اپنا تجربہ کھیل کو واپس دینے کے خواہاں ہیں۔
اظہر علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اگلی نسل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ وہ بہتر کرکٹرز کے ساتھ ساتھ پراعتماد افراد اور بہتر ایتھلیٹس بھی بن سکیں۔
Alhamdulillah!! 🤲
Proud to share that I am now officially an ICC Level 3 Qualified Coach.
Cricket has given me countless lessons, memories and opportunities throughout my journey. Now, I’m grateful for the chance to give back to the game by sharing that experience, shaping… pic.twitter.com/ytRw57qxTw
— Azhar Ali (@AzharAli_) August 20, 2026
انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا اور سفر جاری رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 16 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں میج جیت لیا
واضح رہے کہ اظہر علی نے 2010 سے 2022 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت بھی کی جبکہ پاکستان کی جانب سے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز کھیلے۔
