امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے سب پریشان ہیں، پٹرول کی مد میں آٹھ ہزار ارب کا ٹیکس حاصل کیا جا رہا ہے، حکومت عوام کیساتھ بد دیانتی کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایک لیٹر پر 130 روپے ٹیکس اور 80 روپے لیوی ہے، آئی ایم ایف ہر پلان میں زرعی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتا ہے ، زرعی ٹیکس ان پر لگنا چاہئے جس کے باعث سو ایکڑ سے زائد زمین ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت لیوی کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹتی تو جماعت اسلامی آگے بڑھے گی۔ لیوی ختم کردی جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 200 سے 250 روپے تک آ سکتی ہیں۔
12 ربیع الاول کے بعد پورے ملک میں پہیہ جام ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم نے کہا کہ کل پشاور میں عوام کا جم غفیر آیا تھا، دھرنوں میں تاجر، علماء، نوجوان سول سوسائٹی کے افراد آ رہے ہیں، آج لاہور جاؤں گا اور دھرنا دوبارہ جائن کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی اور دیگر شہروں میں احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے، جماعت اسلامی کے پاس اسلام آباد آنے کا آپشن بھی موجود ہے ، پورے ملک سے پیدل مارچ کرتے ہوئے لوگ اسلام آباد آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں اسلام آباد آ کر مذاکرات کی دعوت دی لیکن ہم نے دھرنے میں مذاکرات کیلئے کا کہا ہے۔
