محکمہ موسمیات نے 20 اگست کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 19 سے 21 اگست کے دوران بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ 20 اگست کو بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔
WEATHER ALERT | HEAVY RAINFALL & FLOODING RISK
The Pakistan Meteorological Department (PMD) has issued a weather alert regarding heavy rainfall expected during the night of 19 August and on 20 August 2026.#PMD #HeavyRainfall #Monsoon2026 #FlashFlood #UrbanFlooding #Landslide pic.twitter.com/zQXnsnWfC4— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 19, 2026
محکمہ موسمیات اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 20 اگست کواسلام آباد اور کشمیر میں وسیع پیمانے پر بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے ایبٹ آباد، باجوڑ، بٹگرام، بونیر، ہری پور، دیر، ملاکنڈ، مانسہرہ، مردان، شانگلہ، صوابی، سوات اور طورغر میں بارش کا امکان ہے۔
گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، لاہور، نارووال، راولپنڈی، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بھی بارش اور گرج چمک متوقع ہے، اٹک، چکوال، فیصل آباد، حافظ آباد، قصور، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہری سیلاب اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج کے بالائی کیچ منٹس میں وسیع پیمانے پر بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راوی اور چناب اور ان سے منسلک نالوں میں پانی کی سطح کم سے درمیانے درجے کے سیلاب تک پہنچ سکتی ہے۔ ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور دریائے کابل کے معاون ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گجرات میں شہری سیلاب کے خطرے کے باعث متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
پوٹھوہار میں بھی شدید بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے پوٹھوہار ریجن کے خصوصی موسمی جائزے کے مطابق 18 سے 20 اگست کے دوران شدید بارش متوقع ہے، جبکہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی ، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کے دوران نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور غیر ضروری سفر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ شہری سیلاب اور فلیش فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ضروری انتظامات کرنے چاہئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 20 اگست کے بعد بھی بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
