اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی ، شانگلہ اور مردان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.4 اور گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ، 38 افراد جاں بحق
ہم نیوز کے مطابق شانگلہ اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی محسوس ہوئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 187 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد بعض علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مصر کے ساحلی علاقے بحیرۂ احمر میں 5.6 شدت کا زلزلہ
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
