انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ میں پاکستان کے کم عمر فائٹر 11 سالہ اورنگزیب تاثیر نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں اورنگزیب تاثیر نے جنوبی افریقہ کے 12 سالہ روبن پریٹوریس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، کم عمری کے باوجود پاکستانی فائٹر نے عالمی سطح کے مقابلے میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو مات دی۔
انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ میں 82 ممالک کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہیں، جس کے باعث ایونٹ کو عالمی سطح پر ایک بڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Pakistan’s got talent! 🇵🇰
An 11 year old Pakistani boy, Aurangzeb Taseer, represented Pakistan at the International Mixed Martial Arts Federation and dominated his opponent, finishing the bout in just two minutes.
All Pakistan needs to do is invest in sports, and we have no… pic.twitter.com/IJcFDm13zW— Raja Fateh Mahmood Ul Hassan (@RajaFatehAJK) August 17, 2026
پہلی فائٹ میں کامیابی کے بعد اورنگزیب تاثیر کا اگلا مقابلہ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہوگا۔ اس مقابلے میں کامیابی پاکستانی نوجوان فائٹر کو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچا دے گی۔
رپورٹس کے مطابق اگر اورنگزیب تاثیر اس عالمی ایونٹ میں فاتح رہتے ہیں تو وہ پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ کا چیمپئن بنانے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔
11 سالہ عمر میں عالمی سطح کے اتنے بڑے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی اور پہلے ہی میچ میں کامیابی نے نوجوان فائٹر کی صلاحیتوں کو نمایاں کردیا ہے، ان کی اگلی فائٹ ازبک حریف کے خلاف ہوگی، جس پر پاکستانی شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ویلز کے درمیان مقابلہ برابر
اورنگزیب تاثیر کی کامیابی کو پاکستانی مکس مارشل آرٹس کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ عالمی مقابلے میں ان کی پیش قدمی ملک کے نوجوان فائٹرز کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بن سکتی ہے۔
