واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو بھی دھمکی دے دی جبکہ ایران کو سفید جھنڈا لہرا کر ہتھیار ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاملے پر خلیجی ممالک سے مداخلت کے متعلق سوال پر عمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمان بیچ میں آیا تو اسے شدید بمباری کر کے تباہ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ سفید جھنڈا لہرا کر ہتھیار ڈال دیں۔ اور ایران کے معاملے میں کوئی ٹائم ٹیبل مقرر نہیں ہے نہ ہی مجھے کوئی جلدی ہے۔ ایرانی تاش کے اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ تباہ ہو رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے مڈ ٹرم انتخابات کا میری سوچ سے کوئی تعلق نہیں۔ جبکہ اسرائیل کو غزہ میں حملے نہیں کرنے چاہیئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، امریکی صدر
انہوں نے کہا کہ حماس کے اسلحے سے دستبردار ہونے کے منصوبے کے آئندہ مرحلے پر کام جاری ہے اور حماس کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں، وہ اپنے ہتھیاروں سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
