اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موسمیاتی صورتحال اور مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ pic.twitter.com/DbEzR5GUqM
— Shehbaz Digital Media (@ShehbazDigital) August 15, 2026
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت ردعمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل رابطہ پاک فوج کا قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، فیلڈ مارشل
انہوں نے وزیراعظم کو متاثرین کی بحالی اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی پر زور دیا۔
