کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کئی بار واضح کر چکے ہیں ہمیں صوبے کی تقسیم منظور نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مصطفیٰ کمال کے صوبوں کے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سارا پنڈ بھی مر جائے تب بھی آپ نے چوہدری نہیں بننا، سندھ اسمبلی نے صوبے کی وحدت کے حق میں کئی بار قرارداد پاس کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے آئین میں سب چیزیں موجود ہیں، اور موجودہ یا آئندہ بھی کبھی سندھ اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے یہ قرارداد منظور نہیں ہو گی۔ یہ معاملہ سندھ صوبے کے حق میں نہیں ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگ جب چاہیں جتنی بار چاہیں گے سندھ اسمبلی سے یہ قرارداد منظور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، ملحقہ آبادیوں سے لوگوں کا انخلاء
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزام لگتا ہے کہ سندھ میں ایک مؤقف اور پنجاب پر دوسرا مؤقف ہے۔ پنجاب میں دو نئے صوبوں کی قرارداد پاس ہو چکی ہے، میں بھی آئین میں ترمیم چاہتا ہوں لیکن کسی کے سوچنے سے نہیں ہو سکتی۔
