بالی وڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے معروف اداکارہ پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر دلچسپ انداز میں شکوہ کیا ہے۔
پریتی زنٹا کئی برس بعد مقبول کوئز شو “کون بنے گا کروڑ پتی ” میں بطور مہمان شرکت کرنے جا رہی ہیں جہاں ان کی ملاقات میزبان امیتابھ بچن سے ہو گی تاہم شو کی نئی قسط کے جاری کیے گئے پرومو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
پرومو میں امیتابھ بچن پریتی زنٹا سے کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے ایک بڑا شکوہ ہے۔ بگ بی نے نے کہا کہ میں ہر سال 31 جنوری کو پریتی زنٹا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن اداکارہ نے آج تک میری مبارکباد کا جواب نہیں دیا۔
سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
امیتابھ بچن کے اچانک شکوے پر پریتی زنٹا حیران دکھائی دیں اور دونوں کے درمیان یہ لمحہ خوشگوار اور مزاحیہ صورتِ حال میں تبدیل ہو گیا۔
View this post on Instagram
دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس سے قبل بھی پریتی زنٹا سے یہی شکوہ کر چکے ہیں۔
حالیہ پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ پریتی زنٹا اس مرتبہ امیتابھ بچن کے شکوے کا کیا جواب دیں گی۔
