اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہےی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 11 اگست کے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل جمعہ کو اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مسلسل پانچویں روز بھی مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔
