پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیئے۔
نجی چینل کے مطابق حسن نواز ، حنین شاہ ، نسیم شاہ اور عثمان خان کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کا ایکشن، غیر منظور شدہ لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کیلئے سخت وارننگ
اسپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے اجازت نامہ جاری ہوا ہے۔
اسپنر عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ سی پی ایل کے لیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی 19 اگست سے جاری کیے جائیں گے۔
