لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔
اونکار سنگھ نے سائنس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی،انہوں نے میٹرک امتحان میں 1189 نمبر حاصل کئے۔
ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اونکار سنگھ کا کہنا تھا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر خوش ہوں ، محنت کا بھرپور نتیجہ ملنے پر انتہائی خوشی ہے،دوست بھی خوش ہیں، سب پارٹی مانگ رہے ہیں۔محنت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔
پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
اس موقع پر اونکار سنگھ کے والد نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بڑی خوشی کا باعث ہے، اساتذہ نے بھرپور محنت کی، ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قبل ازیں لاہور بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، رواں سال امتحان میں 2 لاکھ 82 ہزار 308 امیدوار شریک ہوئے۔ایک لاکھ 82 ہزار 186 امیدوار پاس جبکہ ایک لاکھ امیدوار فیل ہوئے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 64.53 فیصد رہا۔
ایک لاکھ 27 ہزار 936 لڑکوں میں سے 70 ہزار 992 پاس،ایک لاکھ 54 ہزار 372 لڑکیوں میں سے ایک لاکھ 11 ہزار 194 پاس ہوئیں ، لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 55.49 اور لڑکیوں کا 72.03 رہا۔
ایک لاکھ 86 ہزار 885 ریگولر امیدواروں میں سے ایک لاکھ 15 ہزار 279 پاس ہوئے،ایک لاکھ 35 ہزار 423 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 66 ہزار 907 پاس ہوئے۔
کراچی انٹربورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے
ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 78.48 اور پرائیویٹ کا 49.41 فیصد رہا۔سائنس گروپ میں 2 لاکھ 17 ہزار 482 امیدواروں نے امتحان دیا۔ایک لاکھ 50 ہزار 566 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،آرٹس گروپ کے 64 ہزار 826 امیدواروں میں سے 31 ہزار 620 پاس ہوئے۔
