حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کر دی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ شب ہونے والی کمی کے بعد آج مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے ، 22 پیسے مقرر تھی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہو گئی
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کے لیے گزشتہ شب جاری کردہ اپنے اعلامیے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
