لاہور، پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں 9 سے 12 جولائی تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔
پاکستانی ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی، جہاں سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، تاروبا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں ہوگا، یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
ایشیا کپ 2027 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کا بھی دورہ کرے گی، جہاں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
حالیہ اعلان کے مطابق بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دونوں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے
