حکومت پاکستان نے ملکی ڈراموں، فلموں اور دیگر تخلیقی مواد کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم سمیت دیگر عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاکہ پاکستانی مواد کو بین الاقوامی ناظرین تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں اور ان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی فنکاروں، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کی تخلیقات نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ مشرق وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر خطوں میں بھی شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
Pakistani dramas and films are second to none, commanding immense demand and heartfelt appreciation across the globe. Under our Uraan Pakistan export endeavors, the creative and cultural industry stands as a vital cornerstone for our national export strategy.
While major OTT…— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 12, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ”اڑان پاکستان”برآمدی حکمت عملی کے تحت تخلیقی اور ثقافتی صنعت کو ملکی معیشت کا ایک اہم ستون بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ فلم، ڈرامہ اور ڈیجیٹل تفریحی مواد پاکستان کے لیے قیمتی برآمدی شعبہ ثابت ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کا مثبت تشخص بھی دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔
ترقیاتی بجٹ 8 سال سے جمود کاشکارہے، صوبوں کے پاس وسائل زیادہ اور وفاق کے پاس کم ہیں، احسن اقبال
حکومت کے مطابق نیٹ فلکس اور دیگر عالمی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز عالمی ناظرین تک رسائی کا اہم ذریعہ ہیں، تاہم ماضی میں علاقائی سیاسی عوامل کے باعث پاکستانی مواد کو وہ مقام نہیں مل سکا جس کا وہ حق دار تھا۔ اسی تناظر میں حکومت ان پلیٹ فارمز کے ساتھ علاقائی فریم ورک میں بہتری کے لیے بات چیت کر رہی ہے تاکہ پاکستانی پروڈکشنز کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی حاصل ہو سکے۔

فوٹو:گوگل
بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت صرف عالمی پلیٹ فارمز پر انحصار نہیں کر رہی بلکہ پاکستان کا اپنا آزاد اور جدید او ٹی ٹی پلیٹ فارم قائم کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد پاکستانی کہانیوں، ثقافت، زبان اور فنکاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور مقامی تخلیق کاروں کو بین الاقوامی مارکیٹ تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ملکی خزانے کولوٹاگیا،احسن اقبال
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے لیے نئی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور عالمی سطح پر کاروباری شراکت داری کے دروازے کھلیں گے، جبکہ ملکی تخلیقی صنعت کو برآمدات کے ایک مضبوط شعبے میں تبدیل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
