پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام لاگو کردیا گیا ہے،ریسٹورنٹ سیکٹر میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس میں 50 فیصد رعایت ہوگی۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ای پیمنٹ یا کارڈ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس براہِ راست حکومت کو منتقل ہو گا۔
بیوٹی پارلرز، سیلونز اور فیشن ڈیزائنرز کی سروسز پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر کی گئی ہے ، کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن اور لیزر ٹریٹمنٹ پر بھی 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
ٹیکس نادہندگان کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائیاں تیز، کروڑوں روپے کی وصولیاں
اسی طرح ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جم اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد ٹیکس ادائیگی کرنا ہوگی،ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر کیش ادائیگی پر 16 فیصد اورڈیجیٹل ادائیگی پر 8 فیصد ٹیکس ہوگا۔
ریسٹورنٹ سیکٹر میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے ، شہری پکی رسید نہ دینے والے فوڈ آپریٹرز کیخلاف شکایات درج کروائیں۔
