ٹوکیو: جاپان میں ایک 49 سالہ خاتون کو اپنی ہم رہائش خاتون کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ واقعہ جاپان کے شہر کوگا (Koga) میں پیش آیا، جہاں پولیس نے ملزمہ ماسائے ساکورائی کو حملے کے شبہے میں حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 42 سالہ متاثرہ خاتون 30 جون کو گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی اور سفید ماسک پہنے قریبی دکان پہنچی۔ وہاں اس نے ایک کاغذ پر “براہِ کرم میری مدد کریں” لکھ کر عملے کو دکھایا، جس پر دکان کے ملازم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کسی تنازع کے بعد ملزمہ کو غصہ آیا اور اس نے سوئی اور دھاگے سے اس کے ہونٹ سی دیے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کے منہ پر ناک کے نیچے سے نچلے ہونٹ تک کئی جگہ سوئی چبھوئی گئی، جبکہ دھاگا منہ کے اندر سے گزارا گیا تھا، جس کے باعث باہر سے یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو رہا تھا۔
Japanese police have arrested a woman near Tokyo after she allegedly sewed her housemate’s lips shut during an argument. The 42-year-old victim managed to escape the house and sought help at a nearby shop, where she held up a handwritten note reading, “Please help me.”
Police… pic.twitter.com/G6bfkOuZtQ
— KUWAIT TIMES (@kuwaittimesnews) July 9, 2026
پولیس نے متاثرہ خاتون کی چوٹوں کی نوعیت کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم بتایا کہ اس کی جان کو خطرہ نہیں تھا۔
تحقیقات کے مطابق دونوں خواتین گزشتہ سال اپریل سے ایک ہی گھر میں رہ رہی تھیں، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملزمہ کے خوف کی وجہ سے فوری طور پر فرار نہیں ہو سکی اور اس وقت گھر سے نکلی جب ملزمہ باہر گئی ہوئی تھی۔
پولیس واقعے کی وجوہات اور دونوں خواتین کے باہمی تعلقات کی تحقیقات کر رہی ہے، حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا ملزمہ نے الزامات قبول کیے ہیں یا نہیں۔
اس کے علاوہ اس اطلاع کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے کہ اس گھر میں دونوں خواتین کے علاوہ ایک اور شخص بھی رہائش پذیر تھا۔
83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی، مصری خاتون نے عزم و حوصلے کی نئی تاریخ رقم کردی
مقامی ذرائع کے مطابق ملزمہ ماسائے ساکورائی کے بعض جاننے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں گھر سے بھاگنے والی لڑکیوں کو اپنے گھر میں پناہ دیتی اور انہیں ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی رہی ہے، تاہم پولیس اس پہلو کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
