اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کی تعریف کی ہے جبکہ عالمی امن کے لیے پاکستان کے طویل المدتی تعاون پراظہارتشکر بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اورقیام امن کےلیے خدمات پرگفتگو کی گئی ،یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان نے امن و استحکام کو فروغ دینےکےلیے کرداراداکیا،انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے کردار ادا کیا۔
دفاعی اور انسداد دہشتگردی تعاون مزید بڑھائیں گے ، پاکستان اور چین کا اتفاق
امن مشنز کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل ضروری ہیں،یواین سیکریٹری جنرل نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے طویل المدتی تعاون پراظہارتشکر کیا۔
دوسری جانب چین نے ایک بار پھر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چین کے وزیر مملکت داخلہ و سربراہ اسپشل سروس بیورو لنگ ژیفینگ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چین کے وزیر مملکت داخلہ و سربراہ سپشل سروس بیورو لنگ ژیفینگ سے ملاقات
ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون اور سٹریٹجک پارنٹر شپ کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ pic.twitter.com/ZUJeKjjE84— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) July 8, 2026
پاک چین وزراء نے داخلی سلامتی کے امور پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا ، بارڈر مینجمنٹ ، غیر قانونی امیگریشن اور انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی معاونت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ کو ہر سطح پر روکنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ میں ملوث ممالک کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔
چین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سپشل پروٹیکشن پولیس فورس قائم کی ہے۔دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان عوامی روابط بہت اہم ہیں۔اس ضمن میں ویزا رجیم میں آسانی ضروری ہے۔
چینی وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انسداد دہشت گردی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہئے۔ویزہ اور امیگریشن کے حوالے سے ایشوز کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاک چین معاہدوں سے ترقی کے نئے موقع پیدا ہوں گے لیکن اس کیلئے اندرونی استحکام ضروری ہے، چینی وزیر
اس کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے مؤثر روابط اور پولیس ٹریننگ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے ملاقات
ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے موثر کوآرڈینیشن پر اتفاقدونوں وزرائے داخلہ کا پولیس ٹریننگ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ pic.twitter.com/VVtv9sJRW2
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) July 8, 2026
اس موقع پر غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں وزراء نے جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا۔
سری لنکا نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی
ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ویزہ سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
