نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر کاربند رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت آئندہ سفارتی سرگرمیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیاسی اور معاشی مفادات کے مؤثر فروغ کے لیے جامع تیاری اور مربوط رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر کاربند رہے گا۔جس کی بنیاد اقتصادی سفارت کاری، تزویراتی شراکت داری، کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے غیر متزلزل حمایت پر ہے۔
