واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے شام کو ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کی فہرست سے باضابطہ طور پر خارج کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کانگریس کے جائزے کے بعد نافذ ہوا۔
واضح رہے کہ شام کو ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کی فہرست سے نکالنے کا اعلان رواں سال پہلے ہی کیا گیا تھا، تاہم امریکی قانون کے تحت کانگریس کے جائزے کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب یہ فیصلہ باضابطہ طور پر نافذ کیا گیا ہے۔
امریکا کی اس فہرست میں شامل ہونے کے نتیجے میں شام کو امریکی مالی امداد، دفاعی برآمدات اور بعض مالیاتی لین دین پر سخت پابندیوں کا سامنا تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق شام کے ساتھ ہی حیات تحریر الشام کو بھی خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگرد تنظیم کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

