ایران کی جانب سے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر تازہ حملے کئے گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب کے مطابق امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے ،بحرین اور کویت میں 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ،اس کے علاوہ امریکی ایم کیو9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
امریکا کی ایران پر پھر بمباری: پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ
ادھر بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے ، کویتی افواج کے مطابق دفاعی نظام میزائلوں اور ڈرونز حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے ایران کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے ، سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی جہاز کو نشانہ بنایا۔
سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی سپلائی کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیاں بند کرے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد ہونے کا امکان
دوسری جانب ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے،ایران پر امریکی حملے، تیل پر دوبارہ پابندیاں، مزید حملوں کی دھمکیاں، آبنائے ہرمز میں ایرانی اقدامات کی خلاف ورزیاں اور لبنان پر اسرائیلی حملے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ اب دھونس اور بلیک میلنگ کا دور ختم ہو چکا،ہم دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
