فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی مصر کے خلاف 3-2 کی سنسنی خیز فتح کے بعد ریفری کے فیصلے اور ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے استعمال پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا، جہاں شائقین، سابق کھلاڑیوں اور مبصرین نے فٹبال آفیشلز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
لیونل میسی کی قیادت میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، تاہم میچ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر زیادہ تر بحث متنازع ریفری فیصلوں اور وی اے آر کے مبینہ غیر یکساں استعمال پر مرکوز رہی۔
تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب مصر کا ایک گول وی اے آر جائزے کے بعد فاؤل قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔ جبکہ ناقدین کے مطابق ارجنٹائن کے حق میں پیش آنے والے ملتے جلتے واقعات کا جائزہ ہی نہیں لیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد صلاح پر مبینہ فاؤل کو نظر انداز کیے جانے پر بھی شدید اعتراضات سامنے آئے۔
🚨CONTROVERSIAL: VAR didn’t call this as a penalty OR a foul in the build up to Argentina’s 3rd goal…
…Egypt had an earlier goal ruled back for a foul in the build up pic.twitter.com/YxBZe8RijK
— Polymarket Sports (@PolymarketSport) July 7, 2026
سوشل میڈیا پر شائقین نے ریفری اور وی اے آر پر جانبداری کے الزامات عائد کیے۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ مصر کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور ٹیکنالوجی کا استعمال یکساں انداز میں نہیں کیا گیا۔
كنتم رجالًا على قدر المسؤولية.. فخورون بكم ♥️
شكرًا لكم على كل شيء 🇪🇬🔝 pic.twitter.com/oUzVUiIr1m
— EFA.eg (@EFA) July 7, 2026
فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر بھی شدید تنقید کی زد میں رہے، جبکہ کئی صارفین نے ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے فیفا سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
سابق فٹبالرز اور ٹی وی مبصرین نے بھی ریفری کے فیصلوں کو “غیر مستقل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ارجنٹائن نے شاندار کم بیک کیا، لیکن متنازع فیصلوں نے ایک بہترین مقابلے کو تنازع کی نذر کر دیا۔
Egypt’s disallowed goal was completely against how this tournament has been refereed.
You can’t have a light touch where you don’t give fouls for minimal contact and then rule out a goal through VAR for a very minimal hold of the shirt.#ARGEGY
— Dale Johnson (@DaleJohnsonBBC) July 7, 2026
پاکستان سمیت مختلف ممالک کے فٹبال شائقین نے بھی مصر کے حق میں آواز اٹھائی اور سوشل میڈیا پر “بڑی ٹیموں کو فائدہ پہنچانے” کے الزامات دہرائے۔
They ruled out Egypt’s goal but didn’t even bother reviewing this one? How on earth was that not a foul? Not taking anything away from Argentina, but the refereeing in this match was highly questionable. https://t.co/zqmwYCta0y
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) July 7, 2026
ادھر تجزیہ کاروں نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وی اے آر پروٹوکول کا ازسرنو جائزہ لیا جائے تاکہ عالمی سطح کے مقابلوں میں فیصلوں کا معیار زیادہ شفاف اور یکساں بنایا جاسکے۔
رپورٹ فائل کیے جانے تک فیفا کی جانب سے میچ کی آفیشلنگ کے حوالے سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور مصر کے میچ میں وی اے آر تنازع کیا تھا؟
شکست کے باوجود مصر کی کارکردگی کو شائقین اور ماہرین نے سراہا، جبکہ ارجنٹائن کی کوارٹر فائنل تک رسائی کے باوجود اس کامیابی پر ریفری کے متنازع فیصلوں کا سایہ برقرار رہا۔
