اسلام آباد: مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر برائے نجکاری محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح سرمایہ کاری کو فروغ دینا، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس نیٹ میں مزید توسیع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور پاکستان کی معیشت مستحکم سمت میں گامزن ہے۔
محمد علی نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں فائیو اسٹار ہوٹلز کی تعمیر بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت گر گئی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہیں۔ جبکہ سکھر سے حیدرآباد اور کراچی سے حیدرآباد موٹروے سیکشنز کو بلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (بی او ٹی) ماڈل کے تحت چلایا جائے گا۔
