ایران نے غیر ملکی فورسز کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی نقل و حرکت سے خبردار کر دیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز غیر علاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ، آبنائے ہرمزکی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، بحران پیدا کرنے والے اپنی مہم جوئی کے نتائج کے ذمہ دارخود ہوں گے۔
امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ، باقر قالیباف
قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد حالات بدل چکے ہیں ، اب امریکا کو تجارت کے حوالے سے موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہو گا۔ امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد حالات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں ، حالیہ پیشرفت نے امریکا کو نئے حقائق قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
انقرہ میں آئندہ ہفتے سربراہی اجلاس، نیٹو کا ایران سے متعلق بڑا اعلان متوقع
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے ، امید ہے کہ مستقبل میں پابندیاں اٹھانے کی بنیاد بھی تیار ہو جائے گی۔
لاوہ ازیں چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ چین ایران کے درمیان سیاسی اقتصادی تعاون کو سراہتے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کومزید فروغ دیں گے۔
