فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں 2-3 کے اسکور سے شکست دی۔
میامی میں کھیلا گیا یہ میچ کافی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، کیپ ورڈی نے 2 مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا۔
پہلے ارجنٹینا نے میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، یہ گول اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے 29 ویں منٹ میں کیا۔ اس ورلڈ کپ میں یہ اُن کا ساتواں گول تھا۔
امباپے نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
59 ویں منٹ میں کیپ ورڈی کی جانب سے ڈوآرٹے نے گول کرکے میچ برابر کیا۔ کھیل کے مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا ۔ اضافی وقت کا کھیل شروع ہوا تو ارجنٹینا کے لیسینڈرو مارٹینز نے 92 ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتردی دلا دی۔
کیپ ورڈی کے سڈنی کیبریل نے ایک شاندار کک کے ذریعے ارجنٹینا کے گول کیپر کو بے بس کرکے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی کے کھلاڑی ڈنی بورگس کی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی جس کے سبب ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری مل گئی۔ یوں یہ میچ ارجنٹینا نے 2-3 سے جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کی ٹیم مصر کے خلاف 7 جولائی کو کھیلے گی۔ دُنیائے فٹبال کے 2 اسٹار کھلاڑی ارجنٹینا کے میسی اور مصر کے محمد صلاح آمنے سامنے ہوں گے۔
